چار رکعت کی نماز میں بھولے سے قعدہ اولی چھوڑ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہونا



سوال

ایک شخص ظہر کی نماز پڑھ رہا تھا اور قعدہ اولی بھول گیا تو اسے واپس بیٹھنا چاہیے یا نہیں؟


جواب

اگر قعدہ اولی بھول گیا اور اتنا کھڑا ہوگیا ہے تو ٹانگیں سیدھی ہوگئی ہیں تو اب بیٹھنا نہیں چاہیے بلکہ رکعت مکمل کرکے آخر میں سجدہ سہو کرنا چاہیے اور اگر لوٹ کر بیٹھ گیا تو بعض کے نزدیک نمازٹوٹ گئی مگر صحیح اور مفتی بہ قول یہ ہے کہ بیٹھنا نہیں چاہیے تھا مگر فاسد نہیں ہوئی۔