عورت کے پردے کی تفصیل
سوال
عورت کے کون کون سے اعضاء کا پردہ ہے؟
جواب
عورت کا اپنے شوہر سے کسی عضو کا پردہ نہیں۔
دوسری عورت سے ناف سے لے کر گھنٹے تک کا پردہ ہے۔
اپنے محرم رشتہ داروں سے علاوہ ناف سے لے کر گھنٹے تک پیٹ کا اور اس کے مقابل پیٹھ کا پردہ ہے
غیر مردوں سے سوائے ہاتھوں اور قدموں کے پورے بدن کا پردہ ہے اور یہی عورت کے لیے نماز کا ستر بھی ہے،مگر نماز میں چہرے کا چھپانا ضروری نہیں ور اجنبیوں سے چھپانا ضروری ہے۔