اگر پرندہ خود کسی کے گھر میں آجائے تو کیا حکم ہے؟



سوال

اگر پرندہ خود کسی کے گھر میں آجائے تو اسے پکڑ سکتے ہیں؟


جواب

اگر پرندہ جنگلی ہو تو اسے پکڑ سکتے ہیں اور جو پکڑ لے اسی کا ہے اور اگر پالتو یعنی پلا ہوا ہو تو پکڑنے سے مالک نہیں بنے گا۔جو لوگ پرندے چھوڑ دیتے ہیں یا آزاد کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ چھوڑ تے وقت یہ بھی کہہ لیں کہ جو پکڑ لے اسی کا ہے تاکہ دوسروں کے لیے حلا ل ہوجائے۔