مجلہ کی کون سی شرح بہترہے؟
سوال
مجلہ جس کو سلطنت عثمانیہ نے تیار کیا تھا اس کی کون سی شرح اچھی ہے؟
جواب
اس وقت تین شروحات دستیاب ہیں۔شیخ خالد الاتاسی کی شرح اس لحاظ سے بہت بہتر ہے کہ اس میں فقہی گہرائی اور تحقیق ہوتی ہے اورشامی پر بھی کلام مل جاتا ہے۔شیخ سلیم رستم باز کی شرح مختصر ہونے کی وجہ سے مقبول ہے اور شیخ علی حیدر کی شرح میں جزئیات کی کثرت ہوتی ہے ۔