زنا سے رضاعت کا رشتہ قائم ہوگا یا نہییں؟
سوال
ایک شخص کے ایک عورت سے ناجائز تعلقات تھے اور اس وجہ سے ایک بچہ بھی پیداہوا اب اگر یہی عورت کسی بچےکو دودھ پلاتی ہے تو کیا یہ عورت اس بچے کی رضاعی ماں اور وہ زنا کار شخص اس بچےکا رضاعی باپ بن جائے گا؟
جواب
مذکورہ عورت تو یقینا اس بچے کی رضاعی ماں بن جائے گی اور وہ شخص رضاعی باپ بنے گا یا نہیں اس سلسلے میں مذہب حنفی میں دونوں ہی قول موجود ہیں۔