سوال
دوران نماز قصدا وقت دیکھنا کیسا ہے
جواب
ہر ایسے کام سے دوران نماز پرہیز کرنا چاہیے جس سے دھیان قائم نہ رہتا ہو اور توجہ بٹ جاتی ہو ،وقت دیکھنے لیے نگاہ دیوار کی طرف اٹھائی جائے تو نگاہ مسنون جگہ پر قائم نہیں رہے گی اور اگر نگاہ گھمانی یا اٹھانی یا پھرانی نہ پڑے تو خشوع وخضوع کے خلاف تو ہے ہی،اس لیے کراہت ہوگی۔