سوال
موبایل کمپنیوں کی طرف سے جو لون دیا جاتا ھے وہ سود میں داخل ہوگا یا نہیں...
جواب
موبائل کمپنیاں جو لون دیتی ہیں وہ دراصل ایئر ٹائم ہوتا ہے اور جب صارف کارڈ چارج کرتا ہے وہ پیشگی اجرت دیتا ہے اور جب لون منگواتا ہے تو اجرت پیشگی نہیں رہتی اب اگر کمپنی پیشگی اجرت وصول کرنے کی صورت میں اجرت کم وصول کرے اور دوسری صورت میں زیادہ وصول کرے تو جائز ہے لیکن ایئر ٹائم استعمال کرنے پر صارف پر جو اجرت واجب ہوجاتی ہے اگر اس پر کمپنی کچھ اضافہ وصول کرے تو سود ہونے کی بنا پر ناجائز ہے۔سود اس وجہ سے نہیں ہوگا کہ کمپنی نے کچھ رقم دی تھی اور اب اس پر زائد وصول کررہی ہے بلکہ اس وجہ سے ہوگا کہ وہ دین پر اضافہ لی رہی ہے۔بہرحال کمپنیاں مختلف اوقات میں مخلتف وضاحت دیتی ہے اس لیے جو حقیقت ہوگی اس کے مطابق حکم ہوگا۔