بچے جنھوں نے ایک عورت کا دودھ پیا ہو
سوال
دو بچوں نے گاوں کی ایک عورت کا دودھ پیا ہے کیا ان کا نکاح جائز ہے؟
جواب
دونوں میں دودھ کا رشتہ کا قائم ہوگیاہے۔اگر دونوں لڑکے ہیں تو دونوں بھائی ہیں اور اگر ایک لڑکا اور دوسری لڑکی ہے تو دونوں بھائی بہن ہیں اور اگر دونوں لڑکیاں ہیں تو دونوں بہنیں ہیں اور دونوں کسی ایک شخص کے نکاح میں نہیں آسکیتں۔