مسنون عمامے کی مقدار
سوال
پوچھنا یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامے کی مقدار کیا ہوتی تھی یعنی وہ کتنا لمبا ہواکرتا تھا؟
جواب
اس بارے میں تحقیق یہ ہے کہ عام معمول تو یہ تھا کہ عمامہ مبارک تین ذراع ہواکرتا تھا اور نمازوں کے لیے سات ذراع کا عمامہ استعمال فرمایا کرتے تھے اور جمعہ وعیدین وغیرہ میں عمامہ شریف کی لمبائی بارہ ذراع ہواکرتی تھی۔