پہلے شوہر سے دودھ کا سلسلہ کب منقطع ہوگا؟



سوال

ایک شخص کا چھ ماہ کا بچہ تھا مگراس نے بچے کی ماں طلاق دی بچے کی ماں نے عدت کے بعد دوسرا نکاح کرلیا اور دوسرے شوہر سے بھی اس کی اولاد بھی ہوئی قابل دریافت یہ امر ہے کہ اس عورت کے دومردوں سے اولاد ہے اولاد تو جس کا نکاح تھا اس شوہر کی ہوگی مگر اس نے جن بچوں کو دودھ پلایا ہے وہ کس کی اولاد ہوگی پہلے شوہر کی یا دوسرے کی؟


جواب

جب مذکورہ عورت دوسرے شوہر سے حاملہ نہیں ہوئی تھی اس وقت تک دودھ پہلے شوہر سے کہلائے گا اور جب دوسرے شوہر سے بچہ پیدا ہوگیا تو دودھ کا سلسلہ پہلے شوہر سے ختم ہوگیا اور دوسرے سے شروع ہوگیا اور جب دوسرے شوہر سے حاملہ ہوئی تو اس بارے میں علماء کے اقوال مختلف ہیں مگر امام ابوحنیفہ کا مذہب یہ ہے کہ دودھ پہلے ہی شوہر کا کہلائے گا۔