کوئی عورت مفت میں بچے کو دودھ پلانا چاہے



سوال

میاں بیوی میں علیحدگی ہوچکی ہے اور بچہ ماں کی پرورش میں ہے ،بچے کی خالہ اسے دودھ پلانا چاہتی ہے مگر ماں راضی نہیں ہے اس صورت میں کیا حکم ہے؟


جواب

اگر ماں مفت میں دودھ پلاتی ہے تو ماں کا حق مقدم ہے اور اگر ماں اجرت مانگتی ہے اور خالہ مفت میں دودھ پلاتی ہے یا خالہ بھی اجرت مانگتی ہے لیکن ماں سے کم مانگتی ہے تو خالہ باپ کو حق ہے کہ بچے کی خالہ سے دودھ پلوائےالبتہ پرورش کا حق چونکہ ماں کو ہے اس لیے بچہ ماں ہی پاس رہے گا اور خالہ ضرورت کے وقت اسے دودھ پلاسکتی ہے