اذان کی دعا میں الدرجۃ الرفیعۃ وغیرہ کے الفاظ ثابت ہیں یا نہیں؟



سوال

میں نے سنا ہے کہ اذان کے  جواب میں جو مسنون دعا پڑھتے ہیں اللھم رب ھذہ الدعوۃ القائمۃ ۔اس میں ہم والدرجۃ الرفیعۃ پڑھتے ہیں اور اخر میں انک لاتخلف المیعاد پڑھتے ہیں میں نے سنا ہے کہ یہ کلمات حدیث سے ثابت نہیں ۔اس بارے میں حقیقت کیا ہے؟


جواب

انک لاتخلف المیعاد کے الفاظ تو بیہقی میں موجود ہیں اور الدرجۃ الرفیعۃ کا ملاعلی قاری وغیرہ اور بعض دیگر حضرات نے انکار کیا ہے کہ یہ اضافہ ثابت نہیں مگر امام نسائی کے حوالے سے منقول ہے کہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں اور العرف الشذی میں سنن کبری کے حوالے سے ان کلمات کا بھی ثبوت لکھا ہے۔