ہسپتال میں داخل شخص کو زکوۃ دینے کا طریقہ



سوال

ہمارا کوئی عزیز یا ملازم بیمار ہوتا ہے اور ہسپتال مثلا ایڈمٹ ہے اور ہم زکوۃ کی مد سے اس کا تعاون کرنا چاہتے ہیں تو اس کا کیا طریقہ ہے؟


جواب

مریض کو زکوۃ دے سکتے ہیں یا اس کی اجازت سے ہسپتال کا بل ادا کرسکتے ہیں اور اگر وہ اجازت دینے کی پوزیشن میں نہ ہو مثلا بیہوش ہو تو اس کے ولی یعنی باپ یا دادا کو اس کے لیے زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے ۔