چیک سے زکوۃ کی ادائیگی
سوال
ہم نے مستحق کو زکوۃ کی مد میں چیک دیا اور وہ اس سے گم ہوگیا تو کیا ہماری زکوۃ ادا ہوگئی؟
جواب
اگر مستحق چیک کیش کرالیتا یا اکاونٹ میں ٹرانسفر کرالیتا تو زکوۃ ادا ہوجاتی مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا اس لیے زکوۃ ادا نہیں ہوئی کیونکہ چیک پر قبضہ رقم پر قبضہ نہیں بلکہ رقم کی رسید پر قبضہ ہے ۔دراصل اسے چیک دینا بینک سے رقم نکالنے کا وکیل بنانا تھا اس لیے پہلے وہ آپ کے نمائندے کے طور پر رقم پر قبضہ کرنا اور پھر خود قابض ہوجاتا مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا اس لیے قبضہ فوت ہونے سے زکوۃ ادا نہیں ہوئی ۔تفصیل کے لیے شامی کتاب الھبۃ کے شروع ملاحظہ کرسکتے ہیں۔