رضاعت کس کا حق ہے؟
سوال
رضاعت کس کاحق ہے ماں کا یا والد کا یا بچے کا ؟براہ کرم رہنمائی فرمائیں
جواب
رضاعت بچے کا حق ہے کیونکہ پیدائش کے بعد دودھ اس کی اولین ضرورت ہوتا ہے اور ضرورت اللہ تعالی نے ماں کے سینے میں ودیعت فرمائی ہوتی ہے۔رضاعت ماں کا بھی حق ہے بایں معنی کہ بچے کو دودھ پلانے کا اولین حق ماں کو ہوتا ہے اور اسے دنیا کی تمام عورتوں پر برتری حاصل ہوتی ہے اور بچے کا باپ اسے اس حق سے محروم نہیں رکھ سکتا ۔باپ کے ذمہ بچے کی ماں کے اخراجات اور ضروریات زندگی کی فراہمی ہوتی ہے۔اب حاصل یہ ہوا کہ رضاعت بچےکا حق ہے اور اس حق کی ادائیگی ماں کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور ماں کو ضروریات کی فراہمی باپ یعنی شوہر کی ذمہ داری ہے۔