رضاعی باپ کب کہلائے گا؟
سوال
میری بیوی کا کہنا ہے کہ مجھ سے شادی سے پہلے جب اس کی عمر بیس سال تھی ایک مرتبہ اس کے دودھ اترآیا تھا اور اس نے پڑوس کے ایک بچےکو پلایا دیا تھا تو کیا اب وہ بچہ میرا بھی بیٹا بن گیا ہے؟
جواب
وہ بچہ آپ کی بیوی کا رضاعی بیٹا ضرور ہے مگر آپ کا رضاعی بیٹا نہیں ۔آپ کے لیے وہ اب بھی پہلے کی طرح اجنبی ہے۔اس لیے آپ کی اس بیوی کے علاوہ اگر کسی دوسری بیوی سے اولاد ہوجائے تو ان کا نکاح اس بچے سے جائز ہوگا تاہم اس بیوی سے جو اولاد ہے اس کا نکاح اس لڑکے سے نہیں ہوسکتا۔یہ جو حکم لکھا گیا اس کی وجہ یہ ہےکہ
اپ کی بیوی کو آپ کی آپ کی وجہ سے دودھ نہیں اترا تھا