کیا مخلتف اماموں کے نزدیک اذان میں فرق ہے؟
سوال
کیا ہماری اور دوسرے اماموں کی اذان میں فرق ہے مگر ایک دوست کہتے ہیں کہ اذان میں فرق ہے مگر میں عمرے کے لیے گیا تھا وہاں کی اذان تو ہماری اذان کی طرح تھی۔
جواب
اذان کے کلمات میں فرق ہے اور آپ کو حرمین میں فرق اس لیے معلوم نہیں ہوا کہ وہاں حنبلی مذہب رائج ہےاور حنابلہ اور احناف کی اذان ایک جیسی ہے۔امام مالک اور شافعی کے نزدیک اذان میں ترجیع بھی ہے یعنی وہ شہادتین کو دو دو مرتبہ پہلے آہستہ بھی کہتے ہیں اور ہماری طرح بلندآوازسے کہتے ہیں اس طرح امام شافعی کے نزدیک انیس کلمات بن جاتےہیں ۔امام مالک کے نزدیک سترہ کلمات ہیں کیونکہ ان کےنزدیک شروع میں اللہ اکبر صرف دومرتبہ ہے اور احناف کےنزدیک اذان کے پندرہ کلمات ہیں۔امام ابویوسف کے نزدیک اذان میں کل تیرہ کلمات ہیں۔بہرحال شوافع اور مالکیہ کے اصل مذہب کے لحاظ سے اور ان کی ہماری اذان میں تھوڑا فرق ہے مگر دنیا بھر میں احناف اور حنابلہ کے مذہب کےمطابق ہی اذان دی جاتی ہے۔