مدت رضاعت کے بارے میں اقوال
سوال
مدت رضاعت کتنی ہے خصوصا احناف کا مذہب کیا ہے؟
جواب
جمہور کے نزدیک دوسال ہے ،صاحب بدائع نے پندرہ اور چالیس سال کے اقوال بھی نقل کیے ہیں۔احناف کا مشہور اور مفتی بہ قول دوسال کا ہے اور یہی دلائل کی رو سے قوی اور مفتی بہ ہے۔حضرت امام صاحب کے نزدیک ڈھائی سال ہے۔فتوی کی علامت اس قول پر بھی ہے مگر معمول بہ دوسال والا قول ہے۔امام زفر کے نزدیک تین سال ہے اور بعض حنفی مشایخ کے نزدیک دوسال کے اندر جب بھی بچے نے دودھ چھوڑ دیا وہی مدت رضاعت ہے۔اس تفصیل سے واضح ہوا کہ احناف کے مدت رضاعت کے بارے میں چار اقوال ہیں۔ظاہریہ کے نزدیک تو زندگی میں جب کوئی کسی عورت کا دودھ پیا تو رضاعت کا رشتہ ثابت ہوجاتا ہے گویا ان کے نزدیک مدت رضاعت پوری زندگی ہے۔