ضرورت کے تحت دوسال سے زیادہ مدت دودھ پلانا



سوال

میرا بچہ دوسال ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔ایک مہینے پہلے ہم نے اس کا دودھ چھڑا دیاہے مگر جب سے دودھ چھڑا یا ہے بچہ مستقل بیمار ہے اور بیماری دور ہونے کا نام نہیں لے رہی جس سے بچہ بہت کمزور اور لاغر ہوگیا ہے اب فرمائیں کیا ہم دودھ پلاسکتے ہیں؟


جواب

دوسال کے بعد دودھ پلانا جائز نہیں البتہ امام ابوحنیفہ بعض آیات واحادیث کی بنا پر فرماتے ہیں کہ ڈھائی سال تک بچے کو دودھ پلایا جاسکتا ہے اور اگر بچہ کمزور اور لاغر ہو یا کوئی اور ضرورت ہو اور اس ضرورت کے تحت دوسال زائد مدت دودھ پلایا جائے تو گناہ بھی نہ ہوگا البتہ ڈھائی سال سے زیادہ دودھ پلانا بالاتفاق حرام ہے،اس لیے آپ بچے کی صحت کی خاظر اسے ڈھائی سال تک ماں کا دودھ پلاسکتے ہیں۔