رضاعت کا مطلب کیا ہے؟



سوال

رضاعت کسے کہتے ہیں؟


جواب

رضاعت عربی زبان کا لفظ ہے ۔دودھ پلانے کو کہتے ہیں۔اصل مطلب تو پستان یا تھن کا چوسنا ہے ۔چوسنے چونکہ دودھ پیٹ میں چلا جاتا ہے اس لیے شریعت کی اصطلاح میں دوسال کے اندر جب عورت کا دودھ بچے کے پیٹ میں پہنچ جائے تو اسے رضاعت کہتےہیں اور فعل کی وجہ سے ماسوائے ان صورتوں کے جن کو شریعت نے مستثنی کیا ہے،،دودھ کا رشتہ قائم ہوجاتا ہے۔بہر حال ایک مخصوص مدت کے اندر بچہ کے پیٹ میں عورت کا دودھ پہن جائے تو اسے رضاعت کہتے ہیں۔