بیماری کے علاج کے لیے پیتل کی انگوٹھی پہننا



سوال :۔بعض لوگ لوہے پیتل یا کسی اور دھات کی انگوٹھی یا چھلہ پہنتے ہیں ۔پوچھنے پر وہ بتاتے ہیں کہ فلاں بیماری کی وجہ سے پہنا ہے ، جیسے ہمارے ہاں ناف اگر بار بار چلی جاتی ہو تو پیتل کا چھلہ پہنا جاتا ہے ، کیا شریعت میں لوہے یا پیتل  وغیرہ کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ (آصف گارڈن )

جواب :۔مرد کو صرف چاندی کی  انگوٹھی پہنناجائزہے۔ بیماری  کے لیے کسی اور دھات کی انگوٹھی یا چھلہ اس شرط کے ساتھ پہننا جائز ہے کہ اس بیماری کا کوئی اور علاج نہ ہو۔