وکیل کااپنے لیے خریدنے کا حکم



سوال:۔میں نے ایک چیز کسی کو دی کہ بازار میں فروخت کردے ،اس  نے فروخت کرکے قیمت مجھے دے دی،کچھ عرصہ بعد میں نے وہی چیز اسی شخص کے پاس دیکھی جن کو فروخت کرنے کےلیے میں نے دی تھی۔میں نے پوچھا تو اس نےکہا کہ میں نے آپ کی بتائی ہوئی قیمت پر خودخرید لی ہے ،کیا یہ درست تھا۔سردار نواز،روہڑی

جواب۔بیع کا وکیل موکل کی چیزاپنے لیے یا اپنی نابالغ اولاد یا بہت ہی قریبی عزیز کےلیے نہیں خریدسکتا جب تک کہ موکل کی اجازت نہ ہو،اس لیے مذکورہ شخص کا فعل درست نہ تھا۔