عید کے دن ایک دوسرے کو’’ مبارکباد‘‘ دینا
سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟
جواب:عیدین کے دن ’’تقبل اللہ منا ومنک ‘‘(اللہ تعالی ہماری اور تمھاری سے طرف سے قبول فرمائیں)کہنا آنحضرت ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین سے ثابت ہے،عام لوگ اس کی جگہ’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں،یہ بھی درست ہے۔ملاحظہ کیجیے:فتاوی دارالعلوم زکریا۲؍۶۸۵