اذانِ فجر تک سحری کرنا
سوال:۔رمضان المبارک میں سحری کا آخری وقت کب تک ہوتا ہے؟یہ سحری کا مقررہ وقت ختم ہونے تک ہوتا ہے یا اذان تک؟ بہت سے لوگ آنکھ دیر سے کھلنے یا کسی اور وجہ سے اذان تک سحری کرتے رہتے ہیں، کیا ان کا یہ طرزِ عمل صحیح ہے؟(صفدر احمد،کراچی)
جواب:اصل معیار وقت ہے۔اگر وقت ختم ہوچکا ہے تو سحری کھانا جائز نہیں اگر چہ اذان نہ ہوئی ہو اور سائرن نہ بجا ہو۔اس کے برعکس اگر وقت باقی ہے تو کھانا جائز ہے اگر چہ اذان ہورہی ہو۔اس لیے گھڑی اور نقشہ دیکھ کر یقین کرلیں کہ وقت باقی ہے یا ختم ہوچکا ہے۔اذان اور سائرن وغیرہ وقت ختم ہونے کی علامتیں ہیں،اصل وقت ہے۔