غروب سے پہلے اگر غلطی سے روزہ اِفطار کرلیا



سوال:۔ غروب سے پہلے اگر غلطی سے روزہ اِفطار کرلیا تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب:روزہ نہ ہوا اور اس کی صرف قضا واجب ہے،کیوں کہ غلطی سے افطار کیا ہے ،اگر جان بوجھ کرکوئی غروب سے پہلے کچھ کھا پی لے تو اس پر قضا کے ساتھ کفارہ بھی واجب ہے۔