زکوٰۃ کے مسائل
سوال نمبر :۔1جناب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرے پاس کچھ رقم بینک میں تنخواہ اکاؤنٹ میں پڑی ہے کچھ سونا بھی ہے اب مجھے اپنے والد کے ایک مکان میں سے حصہ ملا ہے جو میں نے بینک میں رکھ دیا ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اب میں زکوٰۃ کا حساب کروں تو بینک میں موجود تمام رقم پر کروں بشمول اُس حصے کی رقم کہ جو ابھی وراثت میں ملی ہے یا پہلی والی رقم پر زکوٰۃ ادا کروں کیونکہ ابھی جو حصہ ملا ہے اُس پر تو ایک مہینہ بھی نہیں ہوا ۔
سوال نمبر :۔2 ہر چیز پر زکوٰۃ اُس کا ایک سال پورا ہونے پر الگ حساب کرکے دوں یا تمام چیزوں پر ایک مرتبہ زکوٰۃ دوں چاہے کچھ چیزوں پر ایک سال پورا نہ ہوا ہو۔؟آپ کے جواب کا منتظر، سید نعمان علی
جواب ۱۔جو رقم پہلے سے بینک میں موجود ہے اور جو ایک ماہ پہلے وراثت کی مد میں ملی ہے ،دونوں پر زکوٰۃ واجب ہے۔
جواب ۲۔اپنی تمام مملوکہ اشیاء نقدی،سونااور وراثتی حصے پر زکوٰ ۃ دیں،اگر چہ وراثتی حصے پر ابھی سال پورا نہ گذرا ہو۔