جو شخص اراضی کا مالک مگر مقروض ہو، اس کو زکوٰۃ دینے کا حکم



 

سوال۔ ایک آدمی 7ایکڑ زرعی اراضی کا مالک ہے لیکن 5لاکھ کا مقروض ہے اور ہیپاٹائٹس کا مریض ہے جس پر 4لاکھ کا مزید خرچ آئے گا کیا ایسے آدمی کی زکوٰۃ کی رقم سے مدد کی جاسکتی ہے ؟رہنمائی فرمائیے ۔

جواب۔  اگر زرعی اراضی کی مالیت سے پانچ لاکھ کا قرضہ منہا کرنے کے بعد نصاب کے برابر یا اُس سے زیادہ مالیت بچتی ہو تو مذکورہ شخص زکوٰۃ کا مصرف نہیں اور زکوٰۃ کی مد میں اس کے ساتھ تعاون جائز نہیں۔