بیماری کے باعث تراویح نہ پڑھنا



 
سوال:۔ اگر کوئی شخص بوجہ بیماری رمضان المبارک کے روزے نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے؟ نیز یہ بھی فرمائیے کہ ایسے شخص کی تراویح کے بارے میں کیا حکم ہے؟(ناظم خلیل،کوئٹہ)

جواب: تراویح تو الگ اور مستقل عبادت ہے۔اگر تراویح کی ہمت اور طاقت ہے تو پڑھنی چاہیے۔یہ فلسفہ غلط ہے کہ جو روزہ نہ رکھ سکے وہ تراویح بھی نہ پڑھے۔اگر بیماری ایسی ہے کہ تندرست ہونے کی امید نہیں تو ہر روزے کے بدلے ایک صدقہ فطر ادا کردے اور اگر اچھا ہونے کی امید ہے تو بعد میں قضا کرلے۔