رمضان المبارک مین تراویح اور ختم قرآن دو الگ الگ سنتیں ہیں



سوال: تراویح میں ختم قرآن کے متعلق کیا حکم ہے،اگر ہم پانچ یا چھ روز والی تراویح پڑھ لیں تو کیا کافی ہے ؟عثمان ،فیڈرل بی ایریا


جواب:تراویح میں ختم قرآن ایک سنت ہے اور جب تک رمضان کا چاند ہے اس وقت تک تراویح پڑھنا دوسری اور الگ سنت ہے۔جو لوگ چند روز میں ختم قرآن کرلیتے ہیں وہ ایک سنت کو حاصل کرلیتے ہیں مگر دوسری سنت پر عمل کے لیے پورے رمضان تراویح پڑھنا ضروری ہے۔ایسے لوگ جن کے لیے سفر یا کسی اور وجہ سے ایک ہی جگہ تراویح پڑھنا مشکل ہو وہ چند روز میں ختم قرآن کرلیں تاکہ سفر وغیرہ کی وجہ سے ختم ناقص نہ رہے پھر جہاں سہولت ہو وہاں تراویح پڑھ لیا کریں۔