دانتوں سے مسلسل خون نکلنے کی صورت میں روزہ رکھنا
سوال:۔ میرے دانتوں سے اچانک خون نکلنے لگتا ہے۔ یہ کبھی تھوک کی مقدار سے کم ہوتا ہے اور کبھی تھوک کی مقدار سے زیادہ ۔ ایسی صورت میں خون کو پیٹ میں جانے سے روکنا خاصا مشکل اور کبھی کبھی تو ناممکن ہوجاتا ہے،میرے لیے روزے کا کیا حکم ہے۔ نیز یہ مرض روزے کی حالت میں (یعنی کچھ نہ کھانے پینے کے وقت) نسبتاً شدت اختیار کرجاتا ہے۔(م۔ن،کراچی)
جواب:خون کی مقدار اگر تھوک سے زیادہ ہو اور حلق میں چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اورقضا لازم ہوگی۔اگر تھوک غالب ہو اور اندر میں چلاجائے تو روزے پر اثر نہیں پڑتا۔