روزے میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا



سوال:۔ کیا روزے کی حالت میں ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ استعمال کرسکتے ہیں،یانہیں؟(ندا یاسین،راول پنڈی)


جواب: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال مکروہ ہے ۔اگر حلق میں چلا جائے توروزہ جاتا رہتا ہے اور اگر نہ جائے توروزہ نہیں ٹوٹتا۔