بیماری اوربڑھاپے میں روزہ
سوال:۔میری والدہ کی عمر 50سال ہے،انہیں یرقان کا مرض لاحق ہے۔جس کے باعث وہ روزہ نہیں رکھ سکتیں۔اس بارے میں کیا حکم ہے؟(خالد محمود)
جواب:آپ کی والدہ جب روزہ رکھنے کی قابل ہوجائے،مثلا جب صحت بحال ہوجائے یا دن چھوٹے اور موسم کی سختی کم ہوجائے توروزوں کی قضا کرلیں۔اگر صحت اسی طرح رہی اور قضا کی مہلت نہ ملی تونہ قضا ہے اور نہ اس کے بدلے فدیہ واجب ہے،اور اگر صحت بحال ہوجائے تو ان روزوں کی قضا واجب ہوگی۔اگر قضا بھی نہ کی تو فدیے کی وصیت واجب ہے۔