حجام کی امامت کا حکم
سوال ۔ایک شخص حجام کاکام کرتاہے ۔لوگوں کے بال اورداڑھی مونڈھتا ہے ۔لیکن خوداس نے داڑھی رکھی ہوئی ہے ۔دین سے محبت بھی رکھتاہے ۔امام صاحب کی غیرموجودگی میں اکثروہ نمازوں کے لئے جماعتیں بھی کراتاہے ۔ ماہ رمضان کے مہینہ میں نمازتروایح میں قرآن پاک بھی سناتاہے ۔ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنااورنمازِتروایح کے لئے امام مقررکرنا کیساہے۔سائل محمدفیصل
جواب:جو شخص دوسروں کی داڑھیاں مونڈھتاہے ،وہ فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے،اس لیے مذکورہ شخص امامت کی اہلیت نہیں رکھتا تاہم اگر وہ مذکورہ فعل سے تائب ہوجائے تو پھر اس کی امامت بلاکراہت جائز ہوگی۔