منقش انگوٹھی کے ساتھ بیت الخلاء جانا
سوال: میرے ایک دوست نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے جو چاندی کی ہے اوراس پر حروف مقطعات کندہ ہیں ۔کیا ایسی انگوٹھی پہنے ہوئے بیت الخلاء جانا جائز ہے؟محمد احمد
جواب:مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے لیکن اس کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے زیادہ نہ ہونا چاہیے۔انگوٹھی پر جب کوئی آیت یا حروف مقطعات نقش ہوں تو اسے لے کر بیت الخلاء نہیں جانا چاہیے بلکہ کھول کر باہر چھوڑ دینی چاہیے۔اگر باہر چھوڑنے میں انگوٹھی کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو انگلی سے اتارکر کپڑے یا کاغذ وغیرہ میں لپیٹ کر جیب یا رومال میں رکھ دیں اور پھر حاجت سے فراغت حاصل کرلیں،اس طرح کرلینے سے آیت یا حروف مقطعات کی بے ادبی اور بے احترامی نہیں ہوگی۔