Tafheem e Islam | Aap k Masail Aur Un Ka Hal

مہر کے متعلق سوالات



سوال : ۔میرے کچھ سوالات ہیں ، شرع کی رو سے ان کے جوابات دیں:
1: اگر حق مہر غیر معجل ہو   اور شوہر  بیوی کے مطالبے  سے پہلے ہی نکاح والی رات  میں اداکردے تو کیا حق مہر ادا ہوجائے گا؟
2: اگر حق مہر میں کیش کی جگہ سونا دےدے حق مہر کی رقم کے  برابر، بیوی کہے میری منہ دکھائی ہے اور شوہر کہے کہ  یہ میری طرف سے تمہار احق مہر ہے  تو کیا ادا ہوگا،حق مہریامنہ دکھائی؟
3: اگر حق مہر میں جو سونا دیا ہے  اس کی کچھ رقم ابھی دکان دار کو دینی ہے لیکن سونا مہر میں پہلے ہی دے دیا  اور وہ رقم دکان دار کو بعد میں دے دی تو اس صورت میں حق مہر ادا ہوجائے گا یا بیوی کو کیش دینے ہوں گے؟ (مونس بیگ) 
جواب (1) مؤجل (عند الطلب)  مہر  اگر شوہر نکاح والی رات ہی ادا کردے تو  مہر ادا ہوجائے گا۔
(2)چونکہ شوہر نے صراحت  کی تھی کہ وہ مہر کی مد میں  سونا دے رہا ہے اس لیے اس کے کہے کااعتبار ہوگا اوروہ سونا مہر میں شمار ہوگا۔ 
(3)بیوی کو تو حق مہر اداہوگیا ہے لیکن دوکان دارسے اگرکچھ ادہار رکھ کر سوناخریداتھا تو گناہ گارہوئے کیونکہ کرنسی  کے بدلے   بھی سونا یا چاندی  خریدی جائے تو پوری قیمت کی ادائیگی اسی مجلس میں ضروری ہے۔شامی،(5/257، 258، باب الصرف، کتاب البیوع، ط؛ سعید)