شیئرز کا کاروبار جائز ہے ناجائز؟



سوال

شیئرز کا کاروبار جائز ہے ناجائز ؟


جواب

کچھ شیئرز کا جائز ہے او ر کچھ کا ناجائز اور جن کاجائز ہے وہ بھی کوئی اچھا یا بڑھیا کاروبار نہیں ہے۔مختصرا یہ کہ جن کمپنیوں کا کام حرام کا ہے ان کے شیئرز خریدنا یا بیچنا ناجائز ہے اور جن کمپنیوں کے اثاثے وجود میں نہیں آئے ہیں ان کے شیئرز اصل قیمت سے کم یا زیادہ پر فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔اسی طرح قبضے سے پہلے خریدوفروخت اور بدلہ کا کام اور مستقبل کی تاریخ پر فروخت وغیرہ ناجائز ہے۔