کیا دودھ پلانا ماں پر لازم ہے؟
سوال
کیا دودھ پلانا ماں پر لازم ہے؟
جواب
فقہاء اور مفسرین لکھتے ہییں کہ ماں پر دودھ پلانا از روئے
دیانت لازم ہے مگر قضاء لازم نہیں البتہ تین صورتوں میں ماں پر دودھ پلانا ضروری
ہوجاتا ہے اور اگر وہ انکار کرتی ہے تو قانون کے زور پر اسے دودھ پلانے پر مجبور
کیا جائے گا،وہ تین صورتیں درج ذیل ہیں:
1۔کوئی اور عورت بچے کو دودھ پلانے پر رضامند نہ ہو
2۔کوئی عورت دودھ پلانے پر تیا ر ہو مگر بچہ اس کا دودھ نہ
پیتا ہو
3۔بچہ اور اس کا باپ دونوں غریب ہوں اور اجرت پر دودھ نہ
پلاسکتے ہوں۔
ان تین صورتوں میں ماں پر دودھ کا پلانا واجب اس لیے ہے کہ
وہی دودھ پلانے کے واسطے متعین ہے اور اگر وہ اس فریضےکا انجام نہیں دے گی تو بچے
کی ہلاکت اور ضیاع کا اندیشہ ہے۔