ماں کا دودھ بچے کو دودھ پلانے پر اجرت مانگنا
سوال
سگی ماں بچے کو دودھ پلانے پر شوہر سے اجرت لے سکتی ہے؟
جواب
:ماں اگر نکاح میں ہے یا طلاق رجعی کی عدت میں ہے تو وہ اپنے بچے کو دودھ پلانے پر اجرت کا مطالبہ نہیں کرسکتی ہے البتہ اگر وہ طلاق بائن کی عدت میں ہے یا طلاق کے بعد اس کی عدت گزرچکی ہے تو وہ بچے کے باپ سے اجرت وصول کرنے کا حق رکھتی ہے۔