حسن متاثر ہونے کے اندیشے سے بچے کو دودھ نہ پلانا



سوال

میرے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور میں چاہتا ہے کہ میری بیوی اسے دودھ پلائے مگر بیوی اس خدشہ سے کہ اس کے اعضا کا حسن کم ہوجائے گا ،دودھ پلانے پر راضی نہیں ہے آپ بتائیں کہ میں اسے کس طرح راضی کروں؟


جواب

محض فیشن اور خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے قلب پارے اور جگر گوشے کو اس نعمت سے محروم رکھنا جس کے چشمے اللہ پاک نے اس کے سینے میں بہادیے ہیں نعمت کی ناقدری اور اولاد کو ایک جائز حق سے محروم رکھنا ہے۔قران کریم میں ارشاد بار ی ہے کہ مائیں اپنی اولاد کو پورے دوسال دودھ پلائیں،جب تک کوئی خاص عذر مانع نہ ہو اس وقت تک یہ مدت پوری کرنی چاہیے،تمام اطبا قدیم وجدید کا اس پر اتفاق ہے کہ ماں کے دودھ سے بہتر کوئی غذا نہیں ہوسکتی اور جو عورتیں اپنے بچوں کو دودھ پلانے میں بخل سے کام لیتی ہے وہ بیسٹ کینسر سمیت مختلف امراض کے اندر مبتلا ہوجاتی ہیں۔