عدالتی نکاح کا حکم
سوال
سوال۔۔۔۔۔۔ایک لڑکے اور لڑکی نے کورٹ میرج کرلی ہے کیا وہ دونوں جائز میاں بیوی ہوگئے ہیں اور ا ن کا ںکاح درست ہے؟
جواب
الجواب۔۔۔۔۔۔۔۔لڑکا اور لڑکی گونگے نہ ہوں تو پھر نکاح میں ضروری ہوتا ہے کہ زبان سے ایجاب وقبول کریں اور ایجاب وقبول کی مجلس میں کم ازکم دوگواہ بھی موجود ہوں ،اگر گونگے نہ ہوں اور صرف رجسٹرار کے پاس حاضرہو کر نکاح نامہ پر دستخط کریں تو نکاح نہیں ہوتا ہے۔لہذا اگر ان دونوں لڑکے اور لڑکی نے صرف دستخط کیے تھے تو ان کا نکاح منعقد نہیں ہوا ہے اور وہ دونوں بدستور ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہیں اور اگر باقاعدہ دوںوں نے زبان سے ایجاب وقبول کیا تھا اور گواہان بھی حاضر تھے تو نکاح ہوچکا ہے تاہم نکاح کا یہ طریقہ سخت معیوب اور شرمندگی کا باعث ہے۔