ٹیلیفون پر نکاح



سوال

سوال۔۔۔۔۔۔۔۔لڑکا امریکہ میں ہے اور لڑکی پاکستا ن میں ہے اور فوری طور پر لڑکا پاکستان آنہیں سکتا جب کہ ا ن کا نکاح بھی کرنا ہے تاکہ ویزے وغیرہ کے مسائل جلد حل ہوں تو کیا یہ ممکن ہے کہ فون کا ذریعہ نکاح کردیا جائے یا اسپیکر اون ہو اور لڑکا نکاح کو قبول کرے ۔ویڈیوکا ل بھی کی جاسکتی ہے تو کیا اس طرح نکاح درست ہوجائےگا؟


جواب

الجواب۔
 لڑکا اور لڑکی الگ الگ مجلسوں میں ہوں اور ٹیلیفون کے ذریعے ایجاب وقبول کریں تو نکاح منعقد نہ ہوگا۔درست صورت یہ ہے  کہ لڑکا یہاں پاکستان میں کسی کو اپنے نکاح کا وکیل بنادے مثلا اپنے والد سے یوں کہہ دے کہ فلاں بنت فلاں سے میرا نکاح کرادو اور والد  اس کا نکاح کرادے۔