بینک کی رقم سے کاروبار کا حکم



سوال

سوال: میرے ایک عزیز ایک بڑے سرکاری عہدے پر فائز تھے انہوں نے بینک سے ایک بڑئ رقم بطور قرض حاصل کی اور اس سےایک پلازہ تعمیر کیا جس سے ان کو کافی آمدنی ہوئی،اب سوال یہ ہے اگر وہ میرے ساتھ پارٹنر شپ کرے تو کیا ان کی رقم سے میری رقم بھی گندگی ہوجائے گی اور آمدنی حرام ہوجائے گی ؟اور کیا میرے لیے ان کی  کسی چیز کا استعمال درست ہے؟


جواب

جواب:آپ کے عزیز کا بینک سے سودی قرضہ لینا تو ناجائز تھا مگر وہ رقم جو انہوں نے بینک سے حاصل اور پھر کاروبار کے ذریعے اس میں اضافہ کیا وہ دونوں قسم کی رقمیں حلال ہیں یعنی اصل رقم بھی اور جو آمدنی ہوئی ہے وہ بھی،اس لیے آپ ان کے ساتھ شراکت میں کاروبار بھی کرسکتےہیں اور ان کی کسی چیز کو بھی ان کی اجازت سے استعمال میں لاسکتے ہیں۔