وقف میں تبدیلی
سوال
سوال:ایک جگہ ایک شخص نے ایک زمین قبرستان کے لیے وقف کی مگر اب اسے خیال آتا ہے کہ اس جگہ مسجد اور ساتھ مدرسہ تعمیر کرلے تاکہ لوگ نماز پڑھیں اور علم دین حاصل کریں تو کیا اس کی اجازت ہے؟
جواب
جواب: وقف میں تبدیلی صرف دوصورتوں میں ہوسکتی ہے :ایک یہ کہ واقف نے شروع ہی میں اپنے لیے تبدیلی کی شرف محفوظ رکھی ہو،دوسرے یہ کہ وقف سے انتفاع ممکن نہ رہے۔جب ان دونوں میں سے کوئی صورت نہ ہو تو وقف میں تبدیلی بھی جائز نہیں ہوتی لہذا جن صاحب نے قبرستان کےلیے زمین وقف کی ہے وہ اب اس زمین کو کسی اور استعمال میں نہیں لاسکتے اگر چہ زمین کا دوسرا استعمال بھی خالص دینی اورمذہبی ہو۔