عدالتی خلع کا حکم
سوال
سوال۔۔محترم یہ بتائیے کہ عدالتی خلع درست ہے یا نہیں؟
جواب
الجواب۔اس کاجواب خلع کی ڈگری ملاحظہ کرنے کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔بیوی کیوں خلع چاہتی ہے اور عدالت میں کیا وجوہات بیان کرتی ہےا ور عدالت کن وجوہات کی بنیاد پر خلع کی ڈگری جاری کرتی ہےاوروہ وجوہات جن عدالت نے بنیاد بنایا ہے وہ شریعت کی نظر میں خلع کے لیے معقول اور کافی وجوہات ہیں یا نہیں اور سب سے زیادہ لائق اہمیت اور قابل توجہ یہ نکتہ ہے شوہر کا موقف کیا ہے؟ان سوالات کا جواب ملنے کے بعد ہی کوئی حتمی جواب دیا جاسکتا ہے۔