شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کے بچے کو دودھ پلانا



سوال

السوال۔۔میری بیوی نے بھانجے کو دودھ پلایا ،میں نے منع کیا تو اس پر اچھا خاصا ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔آپ یہ بتائیں کیا میری بیوی عمل درست تھا؟


جواب

جواب۔فتاوی کی کتابوں میں لکھا ہے کہ بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر ہر گز کسی بچہ کو دودھ نہ پلائے اور اگر پلادیا تو اسے یاد رکھے اور بہتر ہے کہ لکھ کر رکھ لے۔اس سے معلوم ہوا کہ آپ کا منع کرنا درست تھا اور بیوی یا کسی اور اس معاملے میں آپ سے الجھنا اور جھگڑنا درست نہ تھا۔ایک صورت میں فقہاء اجازت دیتے ہیں کہ بیوی شوہر کے بلااجازت دودھ پلاسکتی ہے جب کسی بچہ کی ہلاکت کا اندیشہ ہو مگر آپ کے مسئلے میں تو کوئی صورتحال  نہیں تھی۔