موٹرسائیکل کی انعامی اسکیم کے متعلق



سوال

سوال۔موٹر سائیکل کی ایک اسکیم ہے جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہر ماہ ہزار روپے جمع کرنے ہوتے ہیں اور ہر ماہ قرعہ اندازی ہوتی ہے اور جس کا نام نکل آئے اس کو موٹر سائیکل مل جاتی ہے اور مزید رقم جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔بقیہ لوگوں کا نام اگلی قرعہ اندازی  میں شامل کردیا جاتا ہے ۔ہر شخص کو موٹر سائیکل ضرور ملے گی اور یہ اسکیم پینتالیس ماہ جاری رہے گی۔


جواب

الجواب باسمہ تعالی ۔یہ اسکیم ناجائز ہے کیونکہ ہر شخص اس امید پر شامل ہوتا ہے کہ پہلے ہی مہینے یا جلد ہی اس کانام نکل جائے اور تھوڑے پیسوں میں اس کو موٹر سائیکل مل جائے یہ جوا  کی سی صورت بن جاتی ہے کہ ہر شخص دوسرے کی رقم سمیٹنے کے لیے پانسہ پھینکتا ہے۔اگر اسے صاف جوا نہ بھی کہیں تو آخر تک موٹر سائیکل کی قیمت نامعلوم رہتی ہے یعنی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ قیمت کیا ہوگی کیونکہ یہی معلوم نہیں کہ قرعہ میں نام کب نکلے گا۔بہرحال مذکورہ اسکیم میں شمولیت ناجائز ہے ۔