ٹرائل کے دنوں کی تنخواہ
سوال
بچّے کے لئے ایک ٹّیوٹر سے بات کی گئ اس نے ھفتہ دو ھفتہ ٹرائل کا کہا دو ھھفتہ کے ٹرائل کے بعد ان کا طرز تعلیم سمجھ میں نا آنے کے باعث انہیں منع کر دیا گیا اب وہ آدھے ماہ کی تنننخواہ ماںگ رھے ھیں جبکہ پڑھایا صرف سات دن ھے بقیہ عید وغیرہ کی چھٹّیاں تھیں۔ ھمیں کتنی اداءیگی کرنی چاھئے؟
جواب
الجواب۔اگر ٹیوٹر کو پہلے سے بتادیا گیا تھا کہ اگر اگر طریقہ تعلیم سمجھ میں نہیں آیا تو منع کردیں گے اور پھر منع کردیا تو اب اجرت دینا لازم نہیں اور اگر اس طرح طے ہوا تھا کہ طریقہ تعلیم سمجھ میں آگیا اور ہم مطمئن ہوگئے تو مستقل رکھ لیں گے تو پھر جب سئ منع کیا ہے اس سے پہلے کے تمام دنوں کی اجرت دینا واجب ہے۔