ریزگاری خریدنا



سوال

سوال۔۔۔ہم دوکان داروں کو ریزگاری کی ضرورت پڑتی ہے اور اتنی مقدار میں ہمارے پاس ہوتی نہیں اس لیے گاہک کو دینے کے لیے ہم ریزگاری خریدتے ہیں لیکن خریدتے وقت مثلا دس روپے کے آٹھ روپے خریدتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟اگر یہ نجائز ہے تو ہم کیا کریں۔


جواب

الجواب۔۔۔یہ معاملہ سود ہونے کی بنا پر ناجائز ہے۔آپ یہ تدبیر اختیار کرسکتے ہیں کہ جس شخص سے ریزگاری خریدنا ہو اس سےریزگاری اور کوئی معمولی سی چیز جیسے ماچس وغیرہ ایک ساتھ خرید لیا کریں اورپھر ریزگاری اور ماچس کی قیمت اسے اکھٹی ادا کرلیا کریں۔اس صورت میں زیادہ روپوں پر کم ریزگاری خریدنا جائز ہوجائے گا۔