ڈالر ادہار بیچنا
سوال
سوال۔۔۔۔میں ڈالر بیچتا ہوں اور چھ ماہ یا سال بعد اورکبھی ایک ماہ بعد قیمت وصول کرتا ہوں،میرا فائدہ یہ ہے کہ میں مارکیٹ سے ریٹ زیادہ مقرر کرکے بیچتاہوں۔
جواب
الجواب باسمہ تعالی۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت نے جو قیمت ڈالر کی مقرر کی ہے اس سے زیادہ پر بیچنا بھی درست نہیں ہے اور کرنسی کو ادہا ر فروخت کرنا بھی ناجائز ہے۔شریعت کی زبان میں یہ معاملہ بیع صرف کہلاتا ہے اور بیع صرف میں ضروری ہے کہ معاملہ ہاتھ درہاتھ ہو،ادہار نہ ہو۔