ایسے کورس میں شرکت جس میں موسیقی اور تصویرکشی ہوتی ہو



سوال

میں ایک پروفیشنل انجنئر ھوں بعض کمپنیاں ھوٹلوں میں ٹرےنیںگ کورسز رکھتی ھیں وھاں گناھوں میں جیسے موسیقی،تصویر کشی وغیرہ میں مبتلا ھونا پڑتاھے ایسی جگہ جانے کا کیا حکم ھے؟ کمپنی بھیجے یا خود جاےء مقصود کورس ھے دونوں صورتوں میں الگ حکم ھے؟ ایسے کورسوں کے لےء سفر کرنا کیسا ھے؟ جزاک اللھ


جواب

الجواب۔۔۔اگر اس طرح کےکورسس میں شرکت اخیتاری ہو تو ہرگز شرکت نہ کریں اور اگرلازمی ہوتو حتی المقدور  بچنے کی کوشش کریں اور اگر پھر بھی شرکت لازم ہو اور آپ کے پاس اس سے اچھا کوئی روزگار نہ ہو تو شرکت کرلیں مگر تابحد امکان اپنے آپ کو گناہ میں ملوث ہونے سے بچائیں۔